ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کابینہ کی از سرنو تشکیل کے عمل کاآغاز؛ سدرامیا دہلی روانہ، اعلیٰ کمان سے منظوری متوقع

کابینہ کی از سرنو تشکیل کے عمل کاآغاز؛ سدرامیا دہلی روانہ، اعلیٰ کمان سے منظوری متوقع

Fri, 17 Jun 2016 18:23:56  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو۔16جون(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) کابینہ کی از سر نو تشکیل کے معاملے پر اعلیٰ کمان سے تبادلہ¿ خیال کیلئے آج وزیر اعلیٰ سدرامیا نئی دہلی روانہ ہوگئے۔ جس کے ساتھ ہی کابینہ کی از سر نو تشکیل کے عمل کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ عہدوں سے بے دخلی سے خوفزدہ چند وزراءکے علاوہ وزارت کے دعویداروں کی ٹیم دہلی میں اعلیٰ کمان پر دبائو ڈالنے میں مصروف ہے۔ بتایاجاتاہے کہ آج سدرامیا نے کرناٹک میں پارٹی امور کے انچارج ڈگ وجئے سنگھ کے علاوہ اے آئی سی سی سربراہ سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل سے تبادلہ¿ خیال کیا۔ کل سونیا کے علاوہ راہول گاندھی سے تبادلہ¿ خیال کی توقع ہے۔دہلی کا کرناٹک بھون وزارت کے دعویداروں سے بھرا پڑا ہے، جو دہلی میں موجود اپنے گاڈفادرس کی مددسے اعلیٰ کمان پر دبا¶ ڈالنے میں لگے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سونیا گاندھی سے منظوری ملتے ہی تین چار دن میں کابینہ کی از سر نو تشکیل کردی جائے گی۔ 4جولائی سے ریاستی لیجسلیچرس کا اجلاس منعقد ہونے والا ہے، اس سے قبل ہی کابینہ کی از سر نو تشکیل ہوسکتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کابینہ سے برطرف ہونے والے اور نئے شامل ہونے والے وزراءکی فہرست اعلیٰ کمان کو پیش ہوگی۔ جس کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ بتایاجاتاہے کہ سدرامیا نے 12 وزراءکو بے دخل کرتے ہوئے نوجوانوں کو کابینہ میں شامل کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ اس خصوص میں انہیں اے آئی سی سی نائب صدر راہول گاندھی سے بھی احکامات حاصل ہوئے تھے۔جس کے سبب کابینہ میں موجود چند کاہل اور بیمار وزراءکو برطرف کیاجانے والاہے۔کابینہ میں شامل ہونے والے متوقع لیڈروں میں پریانک کھرگے ، این اے حارث ، ایس ایس ملیکارجن ، بسوراج رایا ریڈی، ایس پی سوم شیکھر، نریندرا سوامی، اور ڈاکٹر سدھاکر کے نام لئے جارہے ہیں۔اسی طرح کاگوڈ تمپا، رمیش کمار ، پرمود مادھو راج اور گوپال کرشنا کو بھی کابینہ میں شامل کئے جانے کی توقع ہے۔ کابینہ کی از سر نو تشکیل کے موقع پر سماجی انصاف کے تقاضوں کا بھی خاص خیال رکھاجانے والا ہے۔ اگر اعلیٰ کمان نے منظوری فراہم کردی تو 18 یا 20 جون کو کابینہ کی از سر نو تشکیل عمل میں آجائے گی۔ گزشتہ دو برسوں سے کابینہ کی از سر نو تشکیل کا معاملہ التوا میں پڑا ہوا تھا۔ وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزراتی کونسل کے اجلاس میں بھی کابینہ کی از سر نو تشکیل کا واضح اشارہ دے دیاتھا۔ اگر سدرامیا کے ذریعہ تیار کردہ فہرست منظور ہوگئی تو ہفتہ یا پیر کو ہی نئے وزراءکی حلف برداری متوقع ہے۔ اس خصوص میں راج بھون کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔ کابینہ کی از سر نو تشکیل سے متعلق اعلیٰ کمان سے تبادلہ¿ خیال کیلئے دہلی روانگی سے قبل آج وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کے بی کولیواڈ ، وسنت بنگیرا ، شیوشنکر ریڈی، اور ایچ وائی میٹی کے علاوہ ریاستی وزراءایچ آنجنیا اور پی ٹی پرمیشور نائک سے بھی تبادلہ¿ خیال کیا۔ اس دوران وزارت کے دعویدار قرار دئے جانے والے بیلتنگری کے رکن اسمبلی وسنت بنگیرا نے واضح الفاظ میں دھمکی دی ہے کہ اگر انہیں وزارت میں شامل نہیں کیاگیا تو وہ عنقریب اپنے سیاسی فیصلے کااعلان کریں گے۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے بتایاکہ سابقہ اسمبلی انتخابات میں سدرامیا نے زبردستی انہیں حصہ لینے پرمجبور کیاتھا، اور بتایاتھا کہ وہ وزیراعلیٰ بنیں گے تو انہیں کابینہ میں شامل کرلیں گے۔ مگر اب وہ وعدہ سے مکر گئے ہیں۔ جبکہ انہیں سینئر قائدین ملیکارجن کھرگے اور آسکر فرنانڈیز کی حمایت بھی حاصل ہے، اس لئے وہ اپنے طور پر کابینہ میں شامل ہونے کیلئے لابی چلائیں گے۔ 


Share: